سابق نائب وزیراعظم کی زندگی قربانی، استقامت، لگن سے بھری ہوئی ہے۔ امت شاہ
نئی دلی/مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز کہا کہ سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی اپنی پوری زندگی قومی فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے لئے بے لوث وقف رہے۔بی جے پی کے سرپرست کو بھارت رتن سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاہ نے یہ بھی کہا کہ اڈوانی کی زندگی "قربانی، استقامت اور لگن سے بھری ہوئی ہے” اور کروڑوں لوگوں کے لیے طاقت اور ترغیب کا "لامحدود ذریعہ” ہے۔’’آج، اس تاریخی لمحے کا گواہ بن کر، میں خوش بھی ہوں اور جذباتی بھی ہوں۔ محترم جناب ایل کے اڈوانی کو عزت مآب صدر محترمہ دروپدی مرموکے ذریعہ ‘بھارت رتن’ سے نوازا جا رہا ہے، جو ایک قابل فخر لمحہ ہے۔انہوں نے ہندی میں ‘X’ پر لکھا، ’’اڈوانی اپنی پوری زندگی قومی فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے لیے بے لوث وقف رہے۔صدر مرمو نے اتوار کو یہاں ان کی رہائش گاہ پر اڈوانی کو ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا۔تقریب میں نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، شاہ اور اڈوانی کے خاندان کے افراد نے شرکت کی۔اس سال، حکومت نے پانچ بھارت رتن ایوارڈز کا اعلان کیا — ایک ایل کے اڈوانی کو اور چار بعد از مرگ سابق وزرائے اعظم پی وی نرسمہا راؤ اور چودھری چرن سنگھ، زرعی سائنسدان ایم ایس سوامیناتھن اور دو بار بہار کے سابق وزیر اعلی کرپوری ٹھاکر کو دیا گیا۔راؤ، سنگھ، سوامی ناتھن اور ٹھاکر کے رشتہ داروں نے ہفتہ کو راشٹرپتی بھون میں صدر سے ایوارڈ وصول کیا۔