پارلیمانی انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ منعقد کرنے کےلئے الیکشن کمیشن پر عزم
مخصوص موبائل اپلیکشن کا استعمال کرتے ہوئے رائے دہندگان کسی بھی خلاف ورزی کی کی اطلاع کمیشن کو دے سکتا ہے
مجوزہ پارلیمانی انتخابات کو صاف و شفاف اور منصفانہ طریقے منعقد کرنے اور کسی بھی طرح کی دھاندلی کو روکنے کےلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ایک ایسی ایپ کا استعمال کیا گیا ہے جس پر شہری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بد انتظامی وغیرہ کیا اطلاع براہ راست دے سکتے ہیں جس پر کمیشن کی جانب سے فوری کارروائی ہوگی ۔ الیکشن کمیشن سی وی آئی جی آئی ایل کے ذریعے انتخابی عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔الیکشن کمیشن سی وی آئی جی آئی ایل ایپ کے ذریعے انتخابی عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ یہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے، رپورٹ کرنے اور حل کرنے کے لیے ایک واحد ایپ ہے۔ اس ایپ کے ذریعے ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آن لائن شکایات فوٹو، ویڈیوز وغیرہ کیپچر کر کے کی جا سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن کی سی وی آئی جی آئی ایل ایپ انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے لوگوں کے ہاتھ میں ایک موثر ذریعہ بن گئی ہے۔ شہری اس ایپ کے ذریعے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ اور اخراجات کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ سی وی آئی جی آئی ایل شہریوں کو اختیار دیتا ہے کہ وہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دیں اورسو منٹ کے اندر کارروائی کا یقین دلایا۔ صارف دوست اور آپریٹ کرنے میں آسان ایپلی کیشن ہے، جو چوکس شہریوں کو ڈسٹرکٹ کنٹرول روم، ریٹرننگ آفیسر اور فلائنگ اسکواڈ ٹیموں سے جوڑتی ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرکے شہری سیاسی بدانتظامی کے واقعات کی فوری اطلاع منٹوں میں اور ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جانے کے بغیر دے سکتے ہیں۔ جیسے ہی سی ویگل ایپ پر شکایت بھیجی جائے گی، شکایت کنندہ کو ایک منفرد آئی ڈی موصول ہوگی جس کے ذریعے لوگ اپنے موبائل پر شکایت کو ٹریک کرسکیں گے۔واضح رہے کہ 16مارچ کو ملک میں عام پارلیمانی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشنر راجیو کمار نے کہا تھاکہ 19اپریل سے ملک بھر میں مرحلہ وار طریقے سے ووٹنگ ہوگی۔ تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کی 6پارلیمانی نشستوں سمیت ہندوستان بھر میں 543 پارلیمانی نشستوں کے لیے پولنگ 19 اپریل سے 7/8 مرحلوں میں ہوگی۔19اپریل کو اوھمپور کی نشست کےلئے انتخابات ہوں گے ، جموں کی نشست کےلئے 26اپریل کو اور اننت ناگ راجوری سیٹ کےلئے 7مئی کو اسی طرح سرینگر کی نشست کےلئے 13مئی کو انتخابات ہوں گے جبکہ 26مئی کو بارہمولہ کی پارلیمانی نشست کےلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ 96.8 کروڑ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹر ہیں جن میں 49.7 کروڑ مرد اور 47.1 کروڑ خواتین شامل ہیں۔ اس میں 19.74 کروڑ نوجوان ووٹر شامل ہیں۔ 85 سال سے زیادہ عمر کے 82 لاکھ ووٹر اور 1.8 کروڑ سے زیادہ نوجوان ووٹر یا پہلی بار ووٹ دینے والے ہیں۔ یاد رہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے گا۔ عام پارلیمانی انتخابات کے دوران جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہیں ہوںگے البتہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق 30ستمبرسے قبل ہی جموںکشمیر میں بھی اسمبلی انتخابات منعقدہونے کی توقع ہے ۔