سنگا پور/وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پیر کو اپنے سنگاپور کے ہم منصب ویوین بالاکرشنن اور دو دیگر سینئر وزراء سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے طریقوں اور ہند-بحرالکاہل اور مغربی ایشیا کے خطوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔جے شنکر سنگاپور کے تین روزہ دورے پر ہیں اور ہفتہ کو یہاں پہنچے تھے ۔ انہوں نے اتوار کو ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کیا اور ہفتہ کو سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔بالاکرشنن کے علاوہ، جے شنکر نے تجارت اور صنعت کے وزیر گان کم یونگ اور سینئر وزیر اور رابطہ کاری کے وزیر برائے قومی سلامتی تیو چی ہیان کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی ۔ جئے شنکر، جن کے دن کا آغاز تجارت اور صنعت کے وزیر گان کم یونگ سے ملاقات سے ہوا۔ ملاقات کے بعد X پر ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ کیا کہ تجارت، سیمی کنڈکٹرز، خلا، سبز توانائی، سپلائی چین اور دفاع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امید ہے کہ ان کو آگے بڑھایا جائے گا۔ سنگاپور کے سینئر وزیر اور قومی سلامتی کے کوآرڈینیٹنگ منسٹر ٹیو چی ہیان سے مل کر اچھا لگا۔ ہندوستان میں ہونے والی تبدیلیوں اور ہماری شراکت داری کے لیے پیش کیے جانے والے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔سنگاپور سے، وزیر خارجہ جئے شنکر فلپائن اور ملائیشیا کا دورہ کرنے والے ہیں۔