ADVERTISEMENT
جگدل پور/چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ میں آج ایک نکسلی مارا گیا۔ نکسلی کی لاش کے ساتھ ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن چوہان نے بتایا کہ مارے گئے نکسلی کی شناخت آولم سنو گنگالور ایریا کمیٹی کے کمانڈر کے طور پر کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج نکسلی مڈبھیڑ جاگرگنڈہ گونڈاپلی علاقے میں بستر فائٹر، کوبرا ایس ٹی ایف اور ڈی آر جی کے جوانوں کے ساتھ ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی جائے وقوعہ سے ایک نکسلی کی لاش اور بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور نکسلائی مواد برآمد ہوا ہے ۔ علاقے میں تلاش جاری ہے ۔
ADVERTISEMENT