چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے شیر کشمیر اِنڈور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایک پُر جوش تقریب میں ایک ہی چھت تلے ایک کثیر المقاصد سپورٹس فیکلٹی کا اِفتتاح کیا ۔ سری نگرسپورٹس کلب کے نام سے ملٹی پرپز فیکلٹی اپنی نوعیت کی پہلی ہو گی بلئیرڈس ، سنوکر ، شطرنج ، کیرم ، ٹیبل ٹینس ، یوگا ، اسپورٹس لائیبریری اور نیوٹریشن اور انٹر پرنیور شپ وغیرہ کیلئے ایک ہی چھت تلے کھیلوں کی سہولت دستیاب ہو گی ۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتا کے ساتھ سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ ، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو ، ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس غضنفر علی اور سیکرٹری سپورٹس کونسل نزہت گل کے علاوہ دیگر حکام اور افسران موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مہتا نے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ” اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کو صحت مند ماحولیاتی نظام کی ترقی کیلئے ایک چھت کے نیچے لانا ہے اور یہ کلب مختلف پس منظر کے کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں ایک طویل سفر طے کرے گا اور اس طرح جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی مجموعی ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسم سرما کے دوران کلب اور ملحقہ سٹیڈیم کھیلوں اور نوجوانوں کی سرگرمیوں کا مرکز بن جائیں گے ۔