ہندوستان میں صورت حال صارفین اور کسانوں کیلئے نمایاں طور پر اطمینان بخش :پیوش گوئل
نئی دہلی/ایک ایسے وقت میں جب خوراک کی عالمی سپلائی مارکیٹ کے اتار چڑھا¶ ، جنگ اور موسم سے متاثر ہے ، ہندوستان میں صورت حال – صارفین اور کسان، دونوں کے لیے نمایاں طور پر اطمینان بخش ہے ۔ان خیالات کا اظہار کامرس وصنعت ، صارفین کے امور ، خوراک وتقسیم عامہ اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیرپیوش گوئل نے اپنے ایک مضمون میں کیاہے ۔ وزیرموصوف کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم مودی کی قیادت والی کابینہ نے کسانوں کے فائدے کے لیے گنے کی مناسب اور منافع بخش قیمت میں 8 فیصد اضافہ کیا، جو پہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہ گنے کی قیمت حاصل کر رہے ہیں، جب کہ حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ بھارتی صارفین کو دنیا میں سب سے سستی چینی ملے ۔ایسے ہی بہت سے اقدامات ہیں، جن کسانوں کی فلاح و بہبود اورصارفین کے مفاد کو یکجا کیا گیا ہے ۔ اس مہینے کے شروع میں، وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر ہر شہری کو غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنے کے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ، 29 روپے فی کلو گرام کے حساب سے "بھارت چاول” کے آغاز کے ساتھ ہمارے شہریوں کے لیے سستی قیمتوں پر اناج کی فراہمی کو یقینی بنایاہے ۔ ہمارے محنتی کسانوں کا شکر ہے کہ وہ زیادہ تر زرعی اجناس کی کافی پیداوار کے ساتھ ملک کو خودکفیل بنا رہے ہیں، حکومت پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مفت اناج فراہم کر رہی ہے ، اور باقی آبادی کے لیے کھانے کی اشیاءبہت معقول قیمت پر دستیاب ہیں۔ ان کے بقول مودی حکومت نے ہمیشہ ہی حساس غذائی اجناس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو کم کرنے کے لیے تیزی سے کارروائی کی ہے ۔ پچھلے سال، اس نے 60 روپے فی کلو گرام کی انتہائی سبسڈی والی شرح پر "بھارت دال” اور 27.50 روپے فی کلو گرام کی کم قیمت پر "بھارت آٹا” لانچ کیا۔ اسی طرح مرکزی ایجنسیاں سستی پیاز فروخت کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ اس نے ٹماٹر کی سپلائی اس وقت کی، جب قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی تھیں، جس کے لئے مرکزی حکومت نے بل میں بڑے فرق کی ادائیگی کی۔ "بھارت” کے نام سے غذائی اجناس کی فروخت کو تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ 18,000 سے زیادہ فروخت کے مراکز پر دستیاب ہیں۔ مسٹر پیوش گوئل نے مزید کہاکہ مرکزی حکومت نے اس سے پہلے کبھی خوردہ بازار میں اناج یا دالیں فروخت نہیں کیں














