گزشتہ دس برسوں میں ڈیڑھ گنا زیادہ سرکاری ملازمتیں فراہم کیں ۔ وزیر اعظم
وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے جموں کشمیر اور لہہ سمیت ملک بھر میں
بھرتی کئے گئے اہلکاروں کو ایک لاکھ سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کئے
سرینگر/12فروری//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ا ±ن کی سرکارنے بھرتی کے عمل کو شفاف بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں ا ن کی سرکار نے سابقہ حکومت کے 10 سال کے عرصے کے مقابلے ڈیڑھ گنا زیادہ سرکاری ملازمتیں فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کوسرکاری ملازمت دینے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔پی ایم مودی نے 12 فروری کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے نئی تقرریوں کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کیے۔تقرری کے آرڈ پانے والوں میں سرینگر ، جموں اور لہہ کے امیدوار بھی شامل ہے جنہوں نے وزیر اعظم کے اس روزگار میلے میں آن لائن تقرری کے آرڈ پائے ۔ ملک کے 46 مقامات پر روزگار میلہ کا انعقاد ہوا۔