تین منزلہ مکان میں نیند میں ہی تین سگی بہنیں زندہ جل کر لقمہ اجل
لوکھوں روپے مالیت کا سامان بھی تباہ ، علاقے میں کہرام ،کئی شخصیات نے واقعے پر افسوس کااظہار کیا
سرینگر/12فروری/رامسو رام بن میں شبانہ آگ کی دلخراشواردات میںتین سگی بہنیں زندہ جل کر لقمہ اجل بن گئیں جبکہ مکان پوری طرح سے خاکستر ہوچکا ہے ۔ اس واقعے کی وجہ سے علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا ہے جبکہ مکان میں موجود تمام قیمتی سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا ہے ۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ اور دیگر شخصیات نے واقعے پر افسو س ظاہر کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے ۔ وائس آ ف انڈیا کے مطابق ضلع رام بن کے رامسو علاقے میں دوران شب آگ کی زبردست واردات رونماءہوئی جس کے نتیجے میں تین بہنیںزندہ جل کر لقمہ اجل بن گیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت گھر کے تمام افراد سو رہے تھے۔ آگ نے تیزی سے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس کا پتہ چلتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔ آس پاس کے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ کچھ دیر میں گھر میں سوئے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا گیا لیکن تب تک تینوں بہنیں آگ کی لپیٹ میں آ چکی تھیں۔ بھرپور کوششوں کے باوجود نہیں بچایا نہیں جا سکا۔ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کی وجہ سے علاقہ ماتم کدے میںتبدیل ہوا اور تینوںبہنوں کی آخری رسومات پرنم آنکھوں سے انجام دی گئی ۔ ادھر معاملے کی معلومات دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ رام بن میں تین منزلہ مکان میں آگ لگنے سے تین بہنوں کی جان چلی گئی۔ جائے وقوعہ کے مناظر سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے کے بعد مکان مکمل طور پر تباہ ہوگی