جاوید اقبال میر ایس ایس پی پلوامہ ، سندیپ گپتا ایس ایس پی گاندربل ،شوبھت سکسینہ ایس ایس پی کپواڑہ تعینات
سرینگر /// جموں کشمیر انتظامیہ نے 62اعلیٰ افسران کا تبادلہ اور تقرریاں عمل میں لائی جس دوران جاوید اقبال میر کو ایس ایس پی پلوامہ ، سندیپ گپتا کو ایس ایس پی گاندربل ،شوبھت سکسینہ کو ایس ایس پی کپواڑہ اور یوگل مہناس کو ایس ایس پی پونچھ کے بطور تعینات کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ نے پولیس محکمہ میں بھاری پھیر بدل کرتے ہوئے ایس ایس پی رینگ کے 62افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا ہے ۔ اس ضمن میںجاری الگ حکمنامہ کے مطابق سرگن(آئی پی ایس) ایس ایس پی پی سی آر جموں کو تبدیل کر کے کمانڈنٹ IR-15ویں بٹالین کے طور پر مبشر لطیفی کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح سے سندیپ گپتا( آئی پی ایس) ایس پی (ٹیک)، سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ایس پی گاندربل، نکھل بورکر(آئی پی ایس) کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔ شوبھت سکسینہ(آئی پی ایس) ایس پی سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی جموں کو یوگل کمار کی جگہ ایس ایس پی کپواڑہ تعینات کیا گیا ہے۔ پی ڈی نتیا،(آئی پی ایس) جو کہ ایڈجسٹمنٹ کے منتظر، کو عبدالقیوم کی جگہ ایس ایس پی ڈوڈا تعینات ہیں۔ انوج کمار، ایس پی اسپیشل کرائم ونگ،جموں، جو ایس پی سی آئی سی ای، جموں کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں، کو موہتا شرما کی جگہ ایس ایس پی رامبن تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح سے حکمنامہ کے مطابق نکھل بورکر،(آئی پی ایس)ایس پی گاندربل کو تبادل کرکے انہیں سندیپ گپتا کی جگہ ایس ایس پی (ٹیک) سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔ موہتا شرما، آئی پی ایس، ایس پی رام بن کا تبادلہ کرکے ایس ایس پی ریاسی امیت گپتا کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ دیویا ڈی(آئی پی ایس)ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ کا تبادلہ اور شبیر نواب کی جگہ ایس پی سوپور تعینات کیا گیا ہے۔