نئی دہلی/پریکشا پہ چرچہ 2024 تک، طلباءمیں امتحانی دبا¶ سے نمٹنے کے لیے ایک منفرد پہل، 23 جنوری 2024 کو ملک کے 774 اضلاع میں 657 کیندریہ ودیالیوں اور 122 نوودیا ودیالیوں (NVS) میں ملک گیر پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ 60 ہزار سے زیادہ طلباءنے اس میگا ایونٹ میں حصہ لیا، جس کی تھیم بُک ایگزام واریئرز کے امتحانی منتروں کے ارد گرد تھی، جسے وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا تھا۔اس دن کو ‘پراکرم دیوس’ کے طور پر منایا جاتا ہے ، جو نیتا جی سبھاش چندر بوس کا یوم پیدائش ہے تاکہ طلبہ کو عظیم رہنما کی زندگی سے متاثر کیا جا سکے اور ان میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا جا سکے ۔ یہ متاثر کن پیغام پینٹنگ مقابلے کا موضوع بھی تھا۔طلباءکے تخلیقی اظہار کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارت تعلیم کی جانب سے ملک بھر کے تمام اسکولوں میں مختلف سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جس میں پینٹنگ مقابلہ بھی شامل ہے ۔ 12 جنوری (قومی یوتھ ڈے ) سے 23 جنوری تک میراتھن دوڑ، موسیقی کا مقابلہ، میم مقابلہ، نکڑ ناٹک، پوسٹر سازی اور یوگا جیسی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔طلباءاور اساتذہ نے 23 جنوری 2024 کو پینٹنگ مقابلے میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔