لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو حفاظتی صورتحال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں جموں ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں، ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ حفاظتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈرگ سمگلروں ، خاص کر کراس بارڈر سمگلنگ کی روکتھام کےلئے سخت اقدامات اُٹھائے جائیں۔ اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسران پر زور دیا کہ وہ سرحدی علاقوں میں منشیات کی سمگلنگ کی مکمل روک کےلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں ۔ انہوںنے بتایا کہ سرحدی علاقوں کے لوگوں میں اس ضمن میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ منشیات کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کی جاسکے ۔