ایک مکان میں گھس کر قریب پانچ لاکھ روپے کے زیورات پر ہاتھ صاف
سرینگر///بٹہ مالو سرینگر میں نقب زنوں نے دن دہاڑے ایک گھر میں گھس کر قریب 5لاکھ کے زیورات اُڑالئے ہیں ۔ علاقے میں کچھ عرصے سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ادھر مکینوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے معاملے کی چھان بین شروع کرنے کی اپیل کی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق خان کالونی مہراج پورہ بٹہ مالوسرینگر میں نقب زنوں نے ایک گھر میں دہ دہاڑے گھس کر وہاں سے قریب 4سے پانچ لاکھ روپے تک کے سونے کے زیورات اُڑالئے ہیں ۔ محمد اشرف نامی شہری کے مکان میں چوروں نے کھڑکی سے گھر میں گھس کر وہاں پر موجود لاکر اور الماری کو کھول کر سونے کے تمام زیورات اُڑالئے ہیں ۔ مکینوں نے کہا کہ جب وہ صبح قریب گیارہ بجے اپنے اپنے کاموں پرنکل گئے تو سب ٹھیک تھا تاہم جب وہ واپس آئے تو وہاں پر کھڑی کھلی ہوئی دیکھی اور الماری سے تمام سونے کے زورات غائب پائے ۔ انہوںنے بتایا کہ یہاں پر نزدیکی ایک کھاد مل ہے جہاں پر اوباش نوجوان رات دیر تک نشہ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ کئی بار پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وہاں چھاپے ڈالے لیکن وہ بار بار اس جگہ پر آکر نشہ کرنے کے علاوہ جوا بھی کھیلتے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ ہمیں ان ہی آوارہ گرد افراد پر شک ہے کیوں کہ علاقے میں یہ جگہ کافی مشہور ہے ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ سے علاقے میں چوری کی متعدد وارداتیں رونماءہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوںمیںتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ ان چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔