اس مدت میں تقریباً 56 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے
سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے دہشت گردی کی روک تھام کی اپنی کوششوں کے تحت، سال2023 کے دوران ملزموں کو پکڑنے کی شرح چورانوے اعشاریہ سات صفر فیصد درجکی ہے اور تقریباً 56 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسیNIA نے دہشت گردی کی روک تھام کی اپنی کوششوں کے تحت، سال 2023 کے دوران ملزموںکو پکڑنے کی شرح 94 اعشاریہ سات صفر فیصد درج کی ہے اور تقریباً 56 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔2022 میں 490 ملزموں کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ اس سال 625 ملزموں گرفتار کیا گیا ہے، جو پچھلے کے مقابلے 28 فیصد زیادہ ہے۔ اِنکیسز میں ISIS کے 65 ملزموں، 114 جہادی دہشت گردوں، انسانوں کی تجارت کے 45 ملزمین، دہشتگردانہ اور منظم جرائم کے 28 ملزمین اور بائیں بازو کی انتہا پسندی LWE کے 76 ملزمین کی گرفتاری شامل ہے۔پورے بھارت میں تشددوالے جہاد کے خلاف کارروائی، 2023 کے دوران NIA کی ایک بڑی کامیابی ہے، جس کے تحت عالمی سطح پر ممنوعہ ISIS کے بہت سے گروپوں کا، ملک گیر چھاپوں اور تلاشیوں کے دوران پردہ فاش کیاگیا۔سال 2023 میں NIA نے بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر، بنگلہ دیش اور میانما کے شہریوں کے ذریعہ انسانوںکی تجارت پر گہری توجہ رکھی ہے۔ NIA نے پچھلےسال کے مقابلے پورے بھارت میں اس سال مجموعی طور پر اپنی کارروائیوں میں کئی گنا اضافہکیا ہے۔