سال 2024میں بھارت تیسری بڑی معیشت بنے گا ۔وزیر اعظم نریندر مود ی
سرینگر/31 دسمبر/وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی کوششوں کی وجہ سے 2023 کو جوار کے قومی سال کے طور پر منایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2024کے آخر تک ملک تیسری بڑی معیشت کے طور پر اُبھرے گا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے طرز زندگی سے متعلق بڑھتی ہوئی بیماریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ نوجوانوں کو ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے ’فٹ‘ رہنا چاہئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے طرز زندگی سے متعلق بڑھتی ہوئی بیماریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ نوجوانوں کو ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے ’فٹ‘ رہنا چاہئے۔آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 108ویں ایپی سوڈ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان کے بارے میں ہر طرف امید اور جوش ہے۔ یہ امید اور توقع بہت اچھی ہے۔ جب ہندوستان ترقی ہافتہ ہو گا تو نوجوانوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا، لیکن نوجوانوں کو اس کا زیادہ فائدہ اسی وقت ملے گا جب وہ فٹ ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں فٹ رہنے کے حوالے سے آگاہی بڑھ رہی ہے اور اس سلسلے میں ٹرینرز کی بھی مانگ ہے۔ دماغی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سدگرو جگی واسودیو، معروف کرکٹ کھلاڑی ہرمن پریت کور، گرینڈ ماسٹر وشواناتھن آنند، فلم اداکار اکشے کمار اور اسٹارٹ اپ کے بانی رشبھ ملہوترا کے پیغامات سنائے اور کہا کہ ہر کسی کا ایک منتر صحت مند اور فٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ طرز زندگی کی بیماریاں نوجوانوں کے لیے زیادہ تشویش کا باعث ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی کوششوں کی وجہ سے 2023 کو جوار کے قومی سال کے طور پر منایا گیا۔ اس سے اس شعبے میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کو بہت سارے مواقع ملے۔ انہوں نے لکھنو ¿ کے ‘کیرو فوڈس’، پریاگ راج کے گرینڈ ما ملیٹس اور نیوٹراسیوٹیکل رچ آرگینک انڈیا اور ایبوریل ہیلتھ فوڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے صحت مند کھانے کی اشیاءکے بہت سے اختیارات پیش کیے ہیں۔