سیاحوں اور عوام نے پرانے سال کو الوداع کیا اورسال نو کا استقبال کیا
سرینگر/یکم جنوری//شدید سردی کے باوجود جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام اور شمالی کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں شاندار پیمانہ پر نیا سال منایا گیا جیسے ہی گھڑی کی سوئی نے 12بجنے کا اشارہ کیا ہر عمر کے افراد نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد گرم جوشانہ انداز میں پیش ک
ی۔ وائس آف انڈیا کے نمایندے امان ملک کے مطابق نئے سال کے موقع پر گلمرگ اور پہلگام کے اہم مقامات ہوٹل ہل ٹاپ، ہوٹل پین اینڈ پیک، ہوٹل ریڈیسن، ہوٹل ہیون، ہوٹل موت ویو، ہوٹل ویل کم،، ہوٹل ہلمیٹیج ، ہوٹل ملکی وے، ہوٹل گرین ہیٹس، ہوٹل ہل ٹاپ، ہوٹل سیرچن، ہوٹل واٹر وایٹ ریزاٹ ، ایڈن ریزاٹ ، لدر ریزاٹ، پہلگام قلب، ہوٹل ہل ٹاپ گلمرگ ، ہوٹل گرینڈ ممتاز ، ہوٹل ویل کم گلمرگ ، ہوٹل مہتاب سرینگر اور دیگر مقامات پر نئے سال کی تقاریب جوش وخروش کے ساتھ منائی گئیں۔اس موقع پر کءمقامات پر کیک کاٹے گئے اور رقص و سرور کی محفلوں کا اہتمام کیا گیا۔پہلگام اور گلمرگ میں مقامی وغیر مقامی سیاحوں نے جم کر خوشیاں منائی اتنا ہی نہیں پہلگام اور گلمرگ کے مضافات علاقوں میں پارٹیوں اور جشن کا ماحول تھا رات بھر مقامی وغیر مقامی سیاحوں نے بلا خوف وخطر پارٹی منائی اور نئے سال کا استقبال کیا جبکہ پرانے سال کو الوداع کہا۔