راجوری اور پونچھ اضلاع میں سات روز بعد انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئی ہےں جس کی وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ گزشتہ ہفتے فوجی گاڑی پر حملے میں پانچ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور تین عام شہریوں کی پُر اسرار موت کے بعد پونچھ اور راجوری میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل رکھ گئی تھیں۔