لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ، متعددکنبے اپنے آشیانوں سے محروم
سرینگر/23دسمبر//سولنہ سرینگرمیںشبانہ آگ کی بھیانک واردات میںتین رہائشی مکانات خاکستر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے متعدد کنبے اپنے آشیانوں سے محروم ہوگئے اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ ادھر آگ کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہوگئی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگرکے سولنہ علاقے میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب کو آگ کی ایک بھیانک واردات رونماءہوئی ہے جس میں تین رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے سولنہ علاقے میں قریب 4بجکر 30منٹ پر ایک مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا دیگر دومکانوںکو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس موقعے پر آس پاس کے لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ پھیلتی گئی جبکہ اس اثناءمیں محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ اور پولیس جائے موقع پر پہنچ گئے ۔ آگ کی لپٹیں دور دور سے دکھائی دے رہی تھیں جو رات کی تاریکی میں ایک خوفناک منظر پیش کررہی تھیں ۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد کامیابی ملی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا ۔ آگ کی وجہ سے رہائشی مکانوں میں موجود تمام سازوسامان جس میں قیمتی الیٹرانک سامان، نقدی ، ریورات، برتن،کپڑے اور دیگر اشیاءضروریہ راکھ ہوگئی اور متاثرین کے پاس صرف وہ کپڑے بچ گئے جو انہوںنے زیب تن کئے ہوئے تھے ۔ رہائشی مکانوں کی تباہ ہونے کی وجہ سے متعددکنبے اس شدت کی سردی میں اپنے آشیانوں سے محروم ہوئے اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
ڈوڈہ میں فوجی کیمپ میں شبانہ آگ