نئی دلی/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا کے دوران 1 کروڑ ّیوشمان کارڈ بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اس حصولیابی کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد سرکاری اسکیموں کا فائدہ سبھی اہل شہریوں تک پہنچانا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا ’’بہت ہی دلچسپ معلومات! وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد بھی تو یہی ہے کہ ملک بھر کے میرے سبھی غریب بھائی بہنوں تک ہماری اسکیموں کا فائدہ پہنچے۔