رانچی/جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں 13 سے 19 جنوری تک کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر میں ہندوستانی خواتین ٹیم اپنی مہم کا آغاز امریکہ کے خلاف کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم پول بی میں اپنا اگلا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ 14 جنوری کو کھیلے گی جب کہ اس کا مقابلہ 16 جنوری کو اٹلی سے ہوگا۔ پیرس اولمپکس 2024 میں جگہ بنانے کے لیے ان دنوں ہندوستانی ٹیم آنے والے مقابلے کے لیے پسینہ بہا رہی ہے ۔ جارحانہ کھیل کے انداز کے لیے مشہور ہندوستان کی ٹاپ مڈفیلڈر سلیمہ ٹیٹے رانچی میں اپنے ہوم ٹرف پر کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ان کا ہدف ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر رانچی کے دوران اسی طرح کی کارکردگی کو دہرانا ہے ۔ سلیمہ ٹیٹے نے کہا “رانچی واپس آنا ہمیشہ گھر واپسی کی طرح محسوس ہوتا ہے ۔ یہ شہر میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے ، یہیں سے میری ہاکی سے محبت پیدا ہوئی اور جہاں میں نے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ یہاں شائقین کی حمایت اور توانائی زبردست ہے ۔ "ان کا جوش وخروش میدان میں ہمارے عزم کو مضبوط کرتا ہے ۔” اس دوران پول اے میں جرمنی، جاپان، چلی اور جمہوریہ چیک کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ کے لیے مدمقابل ہوں گی۔