لوگوں کو سرکاری سکیموں سے آگاہی دلائی گئی
سرینگر/سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے متعدد وارڈوں میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا اہتمام کیا گیا تاکہ سماج کے طبقہ جات کی ترقی کو فروغ ملے ۔ وکست بھارت یاترا مگرمل باغ ، جواہر نگر، چھانہ پورہ اور باغات شامل ہے ۔ ان علاقوں میں لوگوں کی خاصی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی جنہیں مختلف سرکاری فلاحی سکیموں کے فوائد سے آگاہ کیا گیا ۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کمیونٹی کو مشغول کرنے اور مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے مختلف واقعات پر مشتمل ہے۔ خاص طور پر”میری کہانی میری زبانی “سے لوگوں کو ان لوگوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی جاتی ہے جنہوںنے سرکاری سکیموں سے استفادہ حاصل کیا ہے ۔ اس پروگرام میں مفت ہیلتھ چیک اپ، آدھار کارڈ رجسٹریشن، اور آیوشمان کارڈز کی جنریشن کی سہولیات بہم رکھی گئی تھی جس سے ضرورت مندوں کے لیے آسان رسائی کو یقینی بنایا گیا۔پروگرام کے دوران اہم فلاحی اقدامات کو نمایاں کرنے والی معلوماتی مختصر فلموں کی نمائش کی گئی جن میں پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم آواس یوجنا، پی ایم سوانیدھی، جل جیون مشن، پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا اور مزید شامل ہیں۔