امید ہے متاثرین کو اپنی رقم واپس ملے گی ، صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری
سرینگر/20 دسمبر///صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بھدوری نے کہا ہے کہ لوگوں کو 59کروڑ روپے سے زائد رقم کا چونا لگانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے اور امید ہے کہ متاثرین کو اپنی رقم واپس ملے گی ۔ انہوںنے لوگوںسے کہا ہے کہ وہ اس طرح کے جعلسازوں کے چنگل میں نہ آئیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پندر سے دس دنوں میں رقم دوگنی کرنے کا لالچ دینے والی کمپنی کے خلاف سائبر پولیس کی جانب سے کارروائی جاری ہے اس بیچ ڈویڑنل کمشنر کشمیر نے بدھ کے روز کہا کہ کروڑوں کے گھوٹالے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کا شکار نہ ہوں۔ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وی کے بدھوری