ماضی کی راتیں خوف ناک اور دن تشدد سے بھرے تھے
آج جموں کشمیرمیں خوشحالی اور امن وسکون پایا جاتا ہے
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ”عوام کی آواز“ میں جموں کشمیر کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر جس سفر پر نکل پڑا ہے اس میں شہریوں کا خاص رول ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہم کشمیر کے گزرے ہوئے دنوں پر نظر ڈالتے ہیںتو ہمیں اندھیرے اور تشدد کے سوا کچھ نظر نہیں آتا اور آج کے دور پر جب نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں ہر طرف خوشحالی اور امن و سلامتی نظر آرہی ہے ۔ انہوںنے مختلف شہریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہری سرکاری سیکموں سے استفاد ہ حاصل کررہے ہیں ۔ا نہوںنے ان لوگوںکا بھی ذکر کیا جنہوںنے ایل جی کو اپنی آراءپیش کیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ٹنگمرگ کے جاوید احمد کے کاروباری سفر کا ذکر کیا جو پردھان منتری مدرا یوجنا کے مستفید ہیںجو نوجوانوں کو نوکری کے متلاشی بننے کے بجائے خود انحصاری کی ترغیب دے رہے ہیں۔انہوں نے کولگام سے تعلق رکھنے والے طارق احمد گنی کی کوششوں کوبھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ طارق نہ صرف مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کر رہا ہے بلکہ ایک صاف ستھرا اور زیادہ پائیدار مستقبل بھی بنا رہا ہے۔