سورت/ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو گجرات میں سورت ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا۔ آج صبح سورت ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد مسٹر مودی نے سورت ڈائمنڈ بورس کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل بھی موجود تھے ۔ سورت ہوائی اڈے پر نئی مربوط ٹرمینل عمارت میں مصروف اوقات کے دوران 1200 گھریلو مسافروں اور 600 بین الاقوامی مسافروں کو سنبھالنے کی گنجائش ہے اور اس میں مصروف ترین اوقات کے دوران 3000 مسافروں تک بڑھانے کی گنجائش کا التزام ہے ۔ نیز سالانہ انتظامی گنجائش 55 لاکھ مسافروں تک بڑھ رہی ہے ۔ ٹرمینل کی عمارت ایک طرح سے سورت شہر کا گیٹ وے ہے ۔ اس لیے اسے مقامی ثقافت اور ورثے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہاں آنے والے مسافر اندرونی اور بیرونی دونوں ثقافتوں سے روشناس ہوں اور ان میں مقامی منزل کے ساتھ دلچسپی کا احساس پیدا ہو۔ جدید ترین ٹرمینل عمارت کے اگلے حصے کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ سورت شہر’راندیر’ علاقے کے پرانے مکانات کی روایتی لکڑی کے کام کا بھرپور تجربہ مسافروں کو مل سکے ۔