وِجے پور /15 دسمبر2023ئ
پرنسپل سیکرٹری تعلیم آلوک کمار نے جاری’ وِکس بھارت سنکلپ یاترا‘کے ایک حصے کے طور پر بلاک وِجے پور میں پنچایت گڈوال۔ اے کا دورہ کیا۔
تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر ابھیشیک شرما، ڈائریکٹرسکولی تعلیم جموں اشوک کمار شرما، اے ڈی سی سانبہ راجندر سنگھ اور سابق وزیر چندر پرکاش گنگا سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز پرنسپل سیکرٹری کے والہانہ اِستقبال کے ساتھ ہوا۔اِس کے بعد گڈوال بلاک کی سکولی لڑکیوں نے ایک خوبصورت سرسوتی وندنا پیش کی۔
آئی ای سی وین نے وزیر اعظم کے پیغام کو آگے بڑھانتے ہوئے معلوماتی سیشن کا لہجہ ترتیب دیا۔’دھرتی کہے پکار کے‘ کے موضوع کے ساتھ منسلک ایک ثقافتی پرفارمنس نے تقریب میں جوش و خروش کا اضافہ کیا۔ مزید برآں ، ’میری کہانیِ میری زبانی‘سیگمنٹ نے فائدہ اُٹھانے والوں کو اَپنی کامیابی کی داستانوں کا اشتراک کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔
آلوک کمار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کا مقصد آئی ای سی وین کے ذریعے بیداری سے ہر اہل مستفید تک پہنچنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی دستیاب سرکاری سکیموں کے بارے میں بے خبر نہ رہے۔
پرنسپل سیکرٹری نے سبھی وِکست بھارت سنکلپ یاترا سے فائدہ اُٹھانے کی ترغیب دی اور سرکاری سکول طلباء کی طرف سے پیش کئے گئے ثقافتی پروگراموں کی سراہنا کی۔