فروغ دیں ۔ ڈاکٹر سحرش کی افسران کو ہدایت
مشن ڈائریکٹر جموں و کشمیر رورل لائیو لی ہُڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے آج ایک اجلاس کی صدارت کی تا کہ ضلع اننت ناگ میں دیہی روزی مشن کے تحت حاصل کردہ بلاک وار پیش رفت کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ میٹنگ میں کشمیر کے ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر ریاض احمد بیگ ، اسٹیٹ پروجیکٹ منیجرز آر ایل ایم ، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجرز ، بلاک پروگرام منیجرز م بلاک کوارڈینیٹرز ، ضلع اننت ناگ کے ایم آئی ایس اسسٹنٹس اور مشن کے دیگر عہدیداروں نے ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سحرش اصغر نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ موجودہ ایس ایچ جی کے ممبروں کو جمع کریں اور رجسٹر کریں جو کہ فنکار ہیں روائتی صنعتوں کی تخلیق نو کیلئے فنڈ کی اسکیم کے تحتکیونکہ یہ کامن سہولت سینٹرز ( سی ایف سی ) ، خام مال بینک بنا کر کاریگروں کو سہولت فراہم کرے گا اور مہارت اور ڈیزائین کی ترقی کی تربیت فراہم کرے گا ۔ ڈاکٹر سحرش نے مزید کہا کہ مختلف محکموں کے ساتھ مل کر سیلف ہیلپ گروپ ( ایس ایچ جی ) کے ممبروں کو فارم سیکٹر اور نان فارم سیکٹر دونوں میں اپنی روزی روٹی قائم کرنا ہو گی ۔ چونکہ ضلع میں ڈیری کے بہت زیادہ امکانات ہیں اس لئے بی پی ایم کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ کسان پرڈیوسر تنظیموں ( ایف پی او ) کے تحت ایس ایچ جی کے ممبروں کو اندراج کریں اور آگے بڑھنے کیلئے گروپ کی سرگرمیاں شروع کریں اور اپنے کاروبار کو ایک اعلیٰ سطح تک لے جائیں ۔