نئی دلی/ ویزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لک فریڈن کو لکسمبرگ کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے ۔ایکس پر وزیر اعظم نے پوسٹ کیا’’ لک فریڈن کو لکسمبرگ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد۔ ہندوستان۔ لکسمبرگ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہوں جو جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی میں ہمارے مشترکہ یقین پر مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایک دیگر پوسٹ میںوزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ارجنٹائن کا صدارتی انتخاب جیتنے پر جیویر میلی کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا؛ جیویر میلی کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد۔ ہندوستان۔ارجنٹینا اسٹریٹجک شراکت داری کو متنوع اور وسعت دینے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہوں۔