دمشق/ ایجنسیز/ شام کے دارالحکومت دمشق میں دوبم دھماکوں کے ذریعے بس کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں بس میں سوار 13 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ شامی سرکاری میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کر کے فوجیوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس جب پل کے نیچے پہنچی تو اسے جنگجوﺅں نے حملہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں سے اڑا دیا۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی جان بچانے کے لیے انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔