ADVERTISEMENT
لندن/ ایجنسیز/ برطانیہ کی 95 سال کی ملکہ الزبیتھ نے بزرگوں کو دیئے جانے والا ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔ ملکہ برطانیہ نے کہا کہ آپ کی عمر اتنی ہی ہے جتنی آپ محسوس کرتے ہیں۔ برطانوی میگزین نے ملکہ کو ایوارڈ دینے کی اجازت مانگی تھی، جس پر ملکہ نے شائستگی سے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ ملکہ برطانیہ نے برطانوی میگزین کو جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ کو اس ایوارڈ کےلئے کوئی اور شخصیت مل جائے گی۔
ADVERTISEMENT