جمو ں کشمیر میں دفعہ 370اور 35Aکی منسوخی کے بعد امن کی راہ پر گامزن ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں عسکریت میں بھی نمایا ں کمی آئی جبکہ حریت کی بنیاد بھی ختم ہو رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ تعمیر ق ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے جبکہ نوجوانوں کو مین اسٹریم کے دائر ے میںلایا جا رہا ہے ۔ مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ 38 صفحات پر مشتمل کتابچہ جس کا عنوان ہے "ایک قوم کا خواب ، ایک قانون ، ایک علامت پوری ہوئی” میں وزارت داخلہ نے جموں کشمیر کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ دفعہ 370 اور 35Aکے خاتمہ سے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا ‘ایک قوم ، ایک قانون اور ایک قوم کا سربراہ’ کا عزم آزادی کے 70 سال بعد حقیقت بن گیا۔اس کے نتیجے میں جموں و کشمیر اور لداخ جسے زمین پر جنت بھی کہا جاتا ہے ، ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں ، باقی ملک کے ساتھ قدم بڑھاتے ہوئے۔ کشمیر ملک کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ نریندر مودی حکومت نے جموں و کشمیر اور لداخ سے دفعہ 370 کی دفعات کو ہٹا کر عوام کے درد کو مٹا دیا جو کئی دہائیوں سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے تھا۔ اب اسے مرکزی دھارے میں لا کر دوسری ریاستوں کے برابر لایا گیا ہے۔