9 مہمان ممالک اور 11 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا
نئی دہلی/ ہندوستان کی صدارت میں جی-20 کا ورچوئل سربراہی اجلاس 22 نومبر کو منعقد ہوگا۔وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ 10 ستمبر کو نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بھارت منڈپم میں منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس کے اختتامی اجلاس کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کی جی 20 سربراہی کے اختتام سے قبل ہندوستان جی 20 رہنما¶ں کے ایک ورچوئل سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اسی مناسبت سے 22 نومبر کو وزیر اعظم کی صدارت میں جی-20 رہنما¶ں کی ورچوئل سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ افریقی یونین کے چیئرمین سمیت جی20 کے تمام اراکین کے رہنما¶ں، ساتھ ہی نو مہمان ممالک اور 11 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ نئی دہلی جی-20 سربراہی اجلاس میں قائدین کے منشور کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔ ورچوئل سمٹ، نئی دہلی سربراہی اجلاس کے کلیدی، منتخب نتائج/ایکشن پوائنٹس کو آگے لے جائے گی اور ساتھ ہی اس کے بعد سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔ کل 17 نومبر کو منعقدہ دوسری وائس آف دی گلوبل سا¶تھ سمٹ کے بارے میں تبادلہ خیال بھی بات چیت میں شامل ہوں گے ۔ورچوئل جی20 سربراہی اجلاس میں متعلقہ قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز سمیت مختلف جی20 فیصلوں کے موثر نفاذ پر توجہ مرکوز کرنے کی بھی توقع ہے ۔جی-20 کی صدارت 30 نومبر تک ہندوستان کے پاس ہے ۔ 2024 میں برازیل کی جی 20 کی صدارت کے دوران جی-20 ٹرائیکا میں ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ شامل ہوں گے ۔