جموں۔۷۱نومبر/۔آر بی آئی نے بینکوں اور غیر بینکنگ والی مالی کمپنیوں کے لیے بلا ضمانت پرسنل لون سے متعلق ضابطوں میں سختی کردی ہے۔بھارتیہ ریزرو بینک نے بینکوں اور غیر بینکنگ والی مالی کمپنیوں کے لیے بلا ضمانت پرسنل لون سے متعلق ضابطوں میں سختی کردی ہے۔RBI نے ایک سرکولر میں کہا ہے کہ کمرشیل بینکوںسے لیے جانے والے قرضوں کے سلسلے میں، خطرے کے امکانات کے حصے میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ تصفیہ طلب اور نئے، دونوں طرح کے قرضوں میں کیا گیا ہے، جن میں پرسنل لون بھی شامل ہیں، البتہ امکانی خطرے کے حصے میں اضافہ کرتے ہوئے ہاو ¿سنگ لون،تعلیم کیلئے اور گاڑی کیلئے لیے جانے والے قرضوں، نیز سونے اور سونے کے زیورات پر لیے جانے والے قرضوں کو25 فیصد پوائنٹ سے 125 فیصد پوائنٹس تک شامل نہیں کیا گیا ہے۔