نئی دہلی/ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑنے دیوالی لی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آج کہا “ میں روشنیوں کے تہوار دیوالی کے پرمسرت موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ گہری عقیدت اور بے پناہ خوشی کے ساتھ منائی جانے والی دیوالی اندھیرے پر روشنی کی فتح کی نمائندگی کرتی ہے ، جو امید اور نیکی کے پائیدار جذبے کو مجسم کرتی ہے ۔دیوالی کا تہوار ایک صالح اور نیک زندگی گزارنے اور ہر طرح کے حالات میں اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق اپنا فرض ادا کرنے کے ہمارے یقین کی تصدیق کرتا ہے ۔دعا ہے کہ یہ دیوالی خوشیوں اور مسرتوں کی روشنی کا پیغام لیکر آئے جو ہمارے ملک کو خوشحالی اور کامیابی سے بھرپور مستقبل کی طرف لے جائے ۔ دعا ہے کہ اس تہوار کی چمک اور روشنی ہمارے دلوں میں علم، حکمت اور ہمدردی کو پھیلائے ۔