نئی دہلی،/بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا۔
تیل کی مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتیں مستحکم رہنے کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔عالمی سطح پر، ہفتے کے آخر میں یو ایس کروڈ 2.13 فیصد بڑھ کر 77.35 ڈالر فی بیرل ہو گیا، جب کہ لندن برینٹ کروڈ 1.01 فیصد بڑھ کر 80.82 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔













