کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ، کئی کنبے کھلے آسمان زندگی بسر کرنے پر مجبور
سرینگر/ شہر آفاق جھیل ڈل میں آگ کی ایک ہولناک وارادت میں 6ہاوس بوٹ جل کر خاکستر ہو گئے اور ان میںموجود سازو سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق سرینگر کے مشہور جھیل ڈل میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ ایک ہاوس بوٹ سے نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے متصل پانچ دیگر ہاوس بوٹوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ آگ لگنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے علاقے میں پہنچ کر مقامی لوگوں کے ساتھ آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک آگ پر قابو پا لیا گیا اس میں چھ ہاوس بوٹ جل کر خاکستر ہو گئے اور ان میںموجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھیل ڈل کے گھاٹ نمبر 10 کے قریب ہولناک آگ کی واردات رونما ہوئی جس میں 6ہاوس بوٹ جل کر خاکستر ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی تاہم اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔