لاﺅے پورہ بانڈی پورہ میں دعوت کھانے کے بعد50افراد بیمار پڑ گئے ،جن میں سے 40کوضلع اسپتال بانڈی پورہ میں داخل کیاگیا ۔محکمہ صحت کے حکام نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کی رﺅسے اتنے مہمان وازوان کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے قے ، اسہال اور پیچش کے شکار ہوئے ہیں۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے لاوے پورہ گاو¿ں میں بدھ کے روز ایک شادی کی تقریب میں وازوان کا استعمال کرنے کے بعد کم از کم50 افراد بیمار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق لاوے پورہ میں شادی کی تقریب میں دعوت کھانے کے بعد50مہمانوںنے قے اور ڈھیلے موشن کی شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع صحت حکام نے فوری کارروائی کی اور معاملے کی تصدیق کےلئے علاقے میں طبی ٹیمیں روانہ کیں۔سرکاری ذرائع نے مزید کہا کہ ، تقریبا 40،افراد(مہمان) جنہوں نے قے ، اسہال اور پیچش کی شکایت کی ،کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ میں داخل کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ، ہمیں جو معلومات مل رہی ہیں وہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے معلوم ہوتی ہیں۔