تین ضلع کمشنروں سمیت اعلیٰ عہدوں پر فائز 41افسران کی تبدیلی اور تقرری عمل میں لائی گئی
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ردوبدل کرتے ہوئے حکام نے انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور تقرریوں کو عمل میں لایا ہے ۔ جس کے تحت اعجاز احمد بٹ آئی اے ایس ڈائریکٹر ای ڈی آئی جے اینڈ کے کو تبدیل کرکے ناظم سری کلچر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ خالد جہانگیر جے کے اے ایس منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ای ڈی آئی کی ڈائریکٹر کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے اور وہ عہدہ اگلے احکامات تک سنبھالیں گے ۔ اسی طرح بصیر الحق چودھری آئی اے ایس منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاور ڈسٹربیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر رام بن تعینات کیا گیا ہے ۔ جبکہ منظور احمد قادری جے کے اے ایس ڈائریکتر جنرل سری کلچر جے اینڈ کے کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے اگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کا چارج دیا گیا ہے ۔ اسی طرح او پرکاش جے کے اے ایس ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ جے اینڈ کے کو ٹرانسفر کرکے منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے فائنانشل کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے ۔ ادھر سرکاری حکمنامہ کے مطابق علی اصفر خان جے کے اے ایس کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز (ٹیکس پلاننگ ) پالیسی اینڈ اڈوانس رولینگ ) جے اینڈ کے تعینات کیا گیا ہے ۔ حکمنامہ کے مطابق مسرت الاسلام جے کے اے ایس کمشنر رام بن کو ٹرانسفر کرکے منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاور ڈسٹربیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ تعینات کیا گیا ہے ۔ جبکہ خالد مجید جے کے اے ایس ڈائریکٹر پنچائتی راج اور ایکس آفس سپیشل سیکریٹری گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچائتی راج کو ٹرانسفر کرکے ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر کا عہدہ دیا گیا ہے جو کہ پہلے محمود احمد شاہ جے کے اے ایس ڈائریکٹر ہنڈ لوم اور ہینڈی کرافٹس کے پاس اضافی چارج کے طور پر تھا ۔ اسی طرح محمد منتظر علی جے کے اے ایس ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ جموں ڈائریکٹر پنچائتی راج اور ایکس آفس سپیشل سیکریٹری گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچائتی راج کا عہدہ بھی سنبھالیں گے اور یہ ذمہ داریاں انہیں اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ نبھانی ہوں گی ۔ ادھر کپل شرما جے کے اے ایس جو کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں نئے احکمامات کے انتظار میں تھے کو سپیشل سیکریٹری گورنمنٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ اسی طرح راکیش مگوترا سپیشل سیکریٹری گورنمنٹ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو ٹرانسفر کرکے ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر نثار احمد لون ، جے اینڈ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شوپیاں تعینات کیا گیا ہے ۔ اسی طرح مشتاق احمد راتھر جے کے اے ایس کو پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ سرینگر کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ جبکہ وویک پوری جے کے اے ایس چیف ایگزکیٹیو آفیسر ، ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی راجوری کو ٹرانسفرکرکے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن (ہیڈ کوارٹر )ڈائریکٹر انفارمیشن جے اینڈ کے تعینات میں تعینات کیا گیا ہے ۔ نریش کمار جے کے اے ایس جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کو ٹرانسفر کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر ہاسپلٹیلٹی اینڈ پروٹوکول جموں تعینات کیا گیا ہے ۔ شاہد محمود جے کے اے ایس ایڈیشنل سیکریٹری کو ٹرانسفر کرکے پروگرام آفسیر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ بڈگام تعینات کیا گیا ہے یہ اسامی دستیاب تھی ۔ فرخ قاضی جے کے اے ایس سیکریٹری /چیف ایگزکیٹو آفیسر جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکریٹری گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ فارسٹ ایکالوجی اینڈ اینورانمنٹ کا چارج دیا گیا ہے ۔ عبدالرشید داس کو پروگرام آفیسر ٓئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کولگام کا عہدہ دیا گیا گیا ہے جو پہلے خالی عہدہ تھا ۔ اسی طرح محراج الدین شاہ جے کے اے ایس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام تعینات کیا گیا ہے ۔ اعجاز قاصر ملک جے کے اے ایس اسسٹنٹ کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ جموں کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکریٹری گورنمنٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طور پر تقرری کی گئی ہے ۔ قیصر احمد بھوانی ، جے کے اے ایس کو پرنسپل ریونیو ٹریننگ انسٹچیوٹ سرینگر تعینات کیا گیا ۔ گلزار احمد جے کے اے ایس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل کا عہدہ سونپا گیا جبکہ شاہینہ خان جے کے اے ایس کو جوائنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیول اینڈ کنزیومر افیسرس کشمیر کو تعینات کیا گیا ہے ۔