مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر صنعت و حرفت ، امورِ صارفین اور عوامی تقسیم و ٹیکسٹائل پیوش گوئیل نے آج پہلگام کا دو روزہ دورہ مکمل کیا۔مرکزی وزیر نے گالف کورس پہلگام میں پہلگام ڈیولپمنٹ ا۔ٹھارٹی کے سیاحتی ہٹ کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے گرین جے کے ڈرائیو کے بینر تلے چلائے جانے والی جنگلاتی محکموں دیوار شجرکاری مہم کا بھی اِفتتاح کیا ۔اِس مہم کے تحت ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ مرکزی وزیر موصوف کو جانکاری دی گئی کہ پودے لگانے کے بعد کی دیکھ ریکھ کے لئے باڑ لگانا اور دیگر مناسب حفاظت اور وارڈ کے اقدامات کئے جاتے ہیں۔اُنہوں نے پہلگام میں مقامی میڈیا اَفراد کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران کشمیری عوام کا ترقیاتی عمل میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ان کی لگن کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کی حکومت کی ترقی کی طرف ٹھوس کوششوں کا ثمر آنا شروع ہو گیا ہے۔وزیر موصوف نے سیاحتی منظر نامے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور ان کو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پہلگام میں سیاحوں کی تیز سرگرمی ہے ۔ اُنہوں نے مزید غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔مرکزی وزیر موصوف نے 250 میٹر سیر واٹر سپلائی سکیم کا اِفتتاح کیا ۔ اِس منصوے سے تقریباً10,000 اَفراد مستفید ہوں گے اور یہ تین ماہ کے اندر جل جیون مشن کے تحت مکمل ہوگی۔اُنہوں نے ترقیاتی کاموں کی تیز رفتار کو سراہا اور فرنٹ لائن ورکروں کی تعریف کیااوراُنہوں نے کہا کہ وہ تمام گھروں کو نل کے ذریعے پینے کا صاف پانی کی فراہمی کو وزیر اعظم کے خواب کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔مرکزی وزیر پیوش گوئیل نے اکد پارک میں واقع راہی شال یونٹ کا بھی دورہ کیا ۔ اُنہوں نے مقامی کاریگروں کے ساتھ بات چیت کی اور مختلف دست کاریوں جیسے زری ، سوزنی ، ٹیپسٹری وغیرہ کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے مارٹنڈ میں سورج مندر کا بھی دورہ کیا ۔