قاضی گنڈ میں 25سالہ نوجوان کی لاش پُر اسرار حالت میں پائی گئی
قاضی گنڈ کے ایک ہوٹل میں منگل کے روز ایک نوجوان کی لاش پُر اسرار طور پر پائی گئی ۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کی ہے ۔ادھر کوکرناگ میں اپنے گھر میں ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران ایک شخص بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہوا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قاضی گنڈ علاقے میں منگل کے روز 25سالہ نوجوان کی لاش پُر اسرار طور پر ہوٹل کے ایک کمرے میں پائی گئی ۔ مہلوک کی شناخت غلام حسن گوگر ساکن منہال اُخر رام بن کے بطور ہوئی ہے جو کہ پیشے سے مزدور تھا ۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی اعلیٰ سطحی چھان بین شروع کردی ہے ۔ دریں اثناءجنوبی کشمیر کے 33سالہ سبزار احمدوانی ولد محمد شعبان وانی ساکن نوبگ لارنو کولگام اپنے گھر میں بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہوا ہے ۔