مزید فوجیوں کی تلاش کےلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ وزیر دفاع
سرینگر/گزشتہ دنوں سکم میں آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے لاپتہ ہوئے فوجیوں میں سے 8کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ بادل پھٹنے کے واقعے میں 23فوجی اہلکارسیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے ۔ اس ضمن میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ سکمز میں لاپتہ ہوئے فوجی اہلکاروں میں سے 8کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں اور مزید فوجی اہلکاروں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ لاپتہ ہوئے فوجی اہلکاروں کو ڈھونڈنے کےلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جاچکے ہیں ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ”ٹویٹر“ ایکس پر لکھا کہ فوجی اہلکاروں کی اس حادثاتی موت پر انہیں ذاتی دکھ پہنچا ہے ۔ انہوں نے متاثرہ کنبوں کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کااظہار کیا ہے ۔