نئی دہلی/ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کے روز راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو 154 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ گاندھی جی نے نہ صرف عدم تشدد کے لیے جدوجہد کی بلکہ صفائی، خواتین کو بااختیار بنانے ، خود انحصاری اور کسانوں کے حقوق کے لیے بھی خلوصیت سے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ "تمام شہریوں کی طرف سے میں گاندھی جی کو 154ویں یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتی ہوں”۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ پر انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مودی آج صبح پہلے راج گھاٹ پہنچے اورانہوں نے باپو کو ان کی 154ویں سالگرہ انہیں پر یاد کرتے ہوئے انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم کے ساتھ اس دوران مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے ۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ساتھ ہی آج ملک کے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی بھی سالگرہ ہے ۔ مسٹر مودی نے بھی وجے گھاٹ پہنچ کر شاستری جی کوبھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ اور عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔قبل ازیں مسٹر کھڑگے نے بابائے قوم کی سمادھی راج گھاٹ اور مسٹر شاستری کی سمادھی وجے گھاٹ کا دورہ کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔