نئی دلی/ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے دعا کی ہے۔ ایکس پر اپنی پوسٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ میں ملک کے مقبول وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو دلی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، جنہوں نے اپنے وژن، انتھک کوششوں اور بے لوث خدمت سے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی اور اعتماد لایا ہے۔ میں بھی بھگوان سے ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، جناب نریندر مودی قیادت، حساسیت اور محنت کا ایک منفرد امتزاج رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہمارے ملک کی کوششوں کے پیمانے اور دائرہ کار کو تبدیل کر دیا ہے، چاہے وہ کووڈ۔ 19 ویکسین کی تیاری میں ہو یا چندریان-3 کی کامیابی۔ آج ہمارا ترنگا پوری دنیا میں فخر سے لہرا رہا ہے۔جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہر ہندوستانی کے دل کو جوڑ دیا ہے اور انہیں ملک کی ترقی سے جوڑنے کا شاندار کام انجام دیا ہے، یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ملک کے لاکھوں غریب لوگوں کو غربت کی لعنت سے آزاد کرنے اور ان کی زندگیوں کو بدلنے کے ان کے عزم کی وجہ سے، شری مودی کو آج ‘ دین مترا’ کہا جاتا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، جناب نریندر مودی نئے ہندوستان کے معمار ہیں، جنہوں نے ہمارے ملک کے قدیم ورثے پر مبنی ایک عظیم الشان اور خود انحصار ہندوستان کی مضبوط بنیاد قائم کرنے کی سمت کام کیا ہے۔ چاہے وہ کوئی تنظیم ہو یا حکومت، ہم سب شری مودی کے ‘ نیشن فرسٹ’ کے نقطہ نظر سے تحریک لیتے ہیں۔ ایسے بے مثال لیڈر کی رہنمائی میں قوم کی خدمت کا موقع ملا۔جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آزادی پسندوں کے تصور کے مطابق ہندوستان پچھلے 9 سالوں سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر ایکس پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔