مرکزی وزیر برائے بجلی نئی اور قابل اور قابل تجدید توانائی آر کے سنگھ جو کشتواڑ کے ایک روزہ دورے پر تھے ،نے آج ڈُل ہستی پن بجلی منصوبے کا معائینہ کیا اور دیگر بجلی منصوبوں کی تعمیر کا جائزہ لیا جن کی کشتواڑ میں کل پیداواری صلاحیت2554 میگاواٹ ہے۔ مرکزی وزیر کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی روہت کنسل ، سی ایم ڈی این ایچ پی سی ابھے کمار سنگھ ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری پاور ایس کے جی رہاتے بھی تھے۔اُنہوں نے ڈل میں 390 میگاواٹ کے ڈُل ہستی ڈیم سائٹ کے دورے کے دوران منصوبے کے متعلقہ پہلوﺅں اور پاور پروجیکٹ کی پیداواری صلاحیت کا جائز لیا۔ اُنہیں ضلع میں بجلی منظر نامے سے متعلقہ بھی جانکاری دی گئی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر بجلی نے کہا کہ حکومت نے ضلع میں ہائیڈرو الیکٹرک پاور جنریشن کو استعمال کرنے کے ئے قابل تحسین اقدامات کئے ہیں اور عوام بجلی کے شعبے میں تبدیلی دیکھیں گے کیوں کہ کشتواڑ ہائیڈرو الیکٹرک پاور کا مرکز بننے والا ہے ۔بعد میں مرکزی وزیر نے اَرزی میں 1000 میگاواٹ پکل ڈل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے پاور ہاﺅس سائٹ کا معائینہ کیا جو مشترکہ طور پر چناب ویلی پاور لمٹیڈ تعمیر کررہا ہے ۔اُنہوں نے پاور ہاﺅس کنٹرول بلاک کی کنکریٹنگ کا اِفتتاح کیا۔آر کے سنگھ نے پکل ڈل پاور ہاﺅس میں تعمیراتی کام کی رفتار پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام جاری کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام کووِڈ ایس او پیز کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ان منصوبوں کے ملحقہ علاقوں میں ائیریا ڈیولپمنٹ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ پی اے ایف کے فائدے کے لئے اے ڈی پی پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اِس سے قبل مرکزی وزیر نے ضلع میں آنے والے ایچ ای پیز 1000 میگاواٹ کے پکل ڈُل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی ڈانگ سائٹ ڈنگڈورودچھن ، 540 میگاواٹ کوار پروجیکٹ اور 624 میگاواٹ رن آف دی ریور کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا ائیریل سروے کیا ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما ، جنرل منیجر ڈل ہستی پاور سٹیشن نرمل سنگھ، ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ ، ڈلہستی پاور سٹیشن ، ضلع انتظامیہ ، سی وی پی پی پی ایل اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک کارپوریشن کے افسران موجود تھے۔