لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں مہادیوگرد شنامی اکھاڑہ میںشری اَمرناتھ جی چھڑی مبارک کی پوجن کی ۔ اُنہوں نے یہ پوجن شری دِیپندراگری مہنت چھڑی مبارک شری اَمرناتھ جی کی موجودگی میں کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سب کی سلامتی ، خوشحالی اور بھلائی کے لئے دعا کی۔شری اَمرناتھ جی سالانہ یاترا کے اِختتام سے قبل شراون شکلا اشٹمی کے موقعہ پر چھڑی پوجن ایک اہم رسم ہے۔چھڑی مبارک یاترا کی روایتی مشق کے بعد 26 اگست کو پوتر عصا کو شری اَمرناتھ جی گپھا لے جایا جائے گا۔اِس موقعہ پر سی اِی او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار ، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری اور سینئر اَفسران موجود تھے۔