ہندوستان کا دورہ کرنے والے 9ممالک کے نوجوانوں سے اِستفساری گفتگو کی
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج 9جمہوری ممالک کے 19 نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جو آئی سی سی آر کے جَن نیکسٹ ڈیموکریسی نیٹ ورک پروگرام کے تحت ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔اُنہوں نے آئیرلینڈ ، نمیبیا، امریکہ ، آئس لینڈ ، لکسمبرگ ، اٹلی ، ڈنمارک ، البانیہ اور مالڈووا کے نوجوان مندوبین کا راج بھون میں اِستقبال کیا۔ٍٍلیفٹیننٹ گورنر نے دوران گفتگو جموں وکشمیر کے تبدیلی کے سفر پر اَپنے خیالات کا اظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی ڈیجیٹل معاشرے کی تعمیر، جامع اور دیرپا ترقی کے اہم ہدف کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اُنہوں نے چاند کی سطح پر ہندوستان کے چندریان 3کی تاریخی لینڈنگ پر بھی روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ تاریخی کامیابی پوری دُنیا ، اِنسانیت اور آپ جیسے نوجوانوںکی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے غیر ملکی وفد کے اَرکان کے سوالات کے جوابات دئیے۔دورانِ تبادلہ خیال صدر آئی سی سی آر ڈاکٹر ونے سہسر بدھے اور لیفٹیننٹ گورنر نے پرنسپل سیکرٹری موجود تھے۔