سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج یہاں 108 فری ایمبولینس سروسز میگزین کے ساتویں ایڈیشن کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری صحت نے کہا کہ ” 108 فری ایمبولنس سروسز“ آغاز کے بعد سے لوگو ں کو بہترین خدمات فراہم کی ہیں جبکہ ایمرجنسی میں مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچایا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یونین ٹیریٹری میں اَب تک 2,34,315 مریضوں نے اِس سروس کا فائدہ اُٹھایا ہے۔یہاںیہ بات قابل ذِکر ہے کہ جائے وقوعہ پر اور ایمبولنس کے اَندر 108 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز سے 887ڈیلیوری کامیابی سے کی جاچکی ہے۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے کہا کہ 108 نے وَبائی مرض کے دوران بھی کلیدی کردار اَدا کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وبا کے دوران اَب تک 12,110 کووِڈ۔19 مثبت مریضوں نے 108ایمبولنس خدمات حاصل کی ہیں۔اُنہوں نے لوگوں سے 108 خدمات سے فائدہ اُٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایمبولنسز مکمل طور پر زندگی بچانے والی مدد سے لیس ہیں اور مریض کی حفاظت کے ساتھ ساتھ بہتر طبی نگہداشت کو یقینی بناتی ہےں۔اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 108 ٹول فری نمبر پر بلا جھجک کال کریں تاکہ کسی بھی مریض کو قریبی ہسپتال پہنچایا جاسکے جو کہ اسے نجی گاڑی میں لے جانے سے کہیں بہتر ہے۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے میگزین اور 108 خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میگزین کے اجرا¿ سے لوگوں میں 108 ایمبولنس خدمات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔اِس کے علاوہ یکم جولائی 2023ءسے 16 اگست 2023ءتک جاری شری اَمرناتھ جی یاترا کے دوران 108 ایمبولنس سروس نے 531 اَمرناتھ یاتریوں کو مدد فراہم کی ۔ ان معاملات میں 390 میڈیکل ایمرجنسیز ، 71 ٹراما معاملات ، 25 گاڑیوں کے روڈ ایکسیڈنٹ معاملات ، 5 نشہ و زہر کھانے معاملات ، 40 دیگر ایمرجنسیز اور 6 نازک مریض شامل تھے جنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا ۔ مختلف بیس کیمپ ہسپتالوں او رطبی اِمدادی مراکز میں ماڈرن لائف سپورٹ اور بنیادی لائف سپورٹ کی صلاحیتوں کے ساتھ 16 ایمبولنسز تعینات کی گئی ہیںجو یاتریوں کو ہسپتال سے پہلے کی معیاری دیکھ ریکھ فراہم کرنے کے عز م کو ظاہر کرتی ہیں۔24 مارچ 2020ءکو شروع کی گئی بی وِی جی اِنڈیا لمٹیڈ گروپ کے ذریعے چلائی جانے والی 108ایمبولنسز جموںوکشمیر کے ہر ضلع میں فری ایمبولنس خدمات فراہم کرتی ہیں۔ اس وقت جموںوکشمیر میں 203مکمل طور پر لیس ایمبولنسز ہیں جو ایمر جنسی معاملات ، ریفرل معاملات اور مریضوں کو اِنٹر فیسلٹی ٹرانسفر سروسز فراہم کرتی ہیں۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ 203ایمبولنسز میں سے 139 ماڈرن لائف سپورٹ سے لیس ہیں جن میں آکسیجن سپورٹ ، ایک وینٹی لیٹر ، ایک خود کار بیرونی ڈیفِ بر یلیٹر اور مریضوں کی بہتر دیکھ ریکھ کے لئے مکمل تربیت یافتہ پیرا میڈیکل سٹاف موجود ہے۔