سری پرتاپ کالج سری نگر کی ثقافتی اور توسیعی سرگرمیوں کمیٹی نے یوم آزادی کی تقریبات 2023ءکے سلسلے میں ” آزادی کا اَمرت مہااُتسو“ کے ایک حصے کے طور پر اور ” میری ماں، میرا دیش“ کے بینرز تلے آج شعبہ اُردو کے اِشتراک سے ” محفلِ مشاعرہ“ کا اِنعقاد کیا۔تقریب میں کالج کے پرنسپل پروفیسر ( ڈاکٹر ) غلام جیلانی قریشی سمیت مختلف تدریسی شعبوں کے فیکلٹی ممبران اور طلباءنے شرکت کی۔کالج کے پرنسپل نے اَپنے اِفتتاحی خطاب میں اُردو زبان کی وکالت کی اہمیت کا اعادہ کیا اور تمام حاضرین پر زور دیا کہ وہ اِس زبان کی نشو و نما او رپھلنے پھولنے میں اہم کردار اَداکریں۔مشاعرہ کی نظامت کے فرائض شعبہ اُردو کے ڈاکٹر نجم بٹ نے اَنجام دی۔ طلباءاور اَساتذہ نے اَپنی کمپوزیشنوں پیش کیں جس پر اُنہیں ہر ایک سے داد ملی ۔ تمام شرکا¿ کو اسناد پیش کی گئیں۔