چنئی، 16 اگست ہندوستان کے تیسرے چاند مشن چندریان-3 نے بدھ کی صبح چوتھا مرحلہ عبور کیا اور اپنی منزل کے قریب پہنچ گیا۔ یہ عمل چندریان کے لیے بہت اہم تھا اور کل (17 اگست کو) چندریان-3 لینڈر ماڈیول (ایل ایم ) پروپلشن ماڈیول (پی ایم) سے الگ ہو گا۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے مطلع کیا کہ چندریان -3 نے چاند کے مدار کے ایک اور چکر کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اور اب چاند کے مدار کے قریب پہنچ گیا ہے۔ چندریان 3 اب چاند کے چوتھے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔ چندریان خلائی جہاز اب چاند کی سطح سے صرف 163 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔اسرو نے کہا کہ اب تیاری کا وقت ہے کیونکہ پروپلشن ماڈیول اور لینڈر ماڈیول اپنے الگ الگ سفر کے لیے تیار ہیں۔ آج چندریان 3 نے ایک اور مدار عبور کیا اور چاند کے قریب پہنچ گیا۔ وہیں 17 اگست کا دن مشن کے لیے اہم ہو گا کیونکہ اس دن چندریان-3 کا پروپلشن ماڈیول لینڈر سے الگ ہو جائے گا۔اسرو نے ٹویٹ کیا ”آج کی کامیاب فائرنگ کے بعد، چندریان-3 کو 153 کلومیٹر ضرب 163 کلومیٹر کے مدار میں نصب کردیا ہے۔“ اس کے ساتھ، چندریان-3 چاند سے متعلق ایک اور عمل کو مکمل کرکے بعد آگے بڑھ گیا ہے۔اسرو نے کہا ”یہ تیاریوں کا وقت ہے کیونکہ پروپلشن ماڈیول اور لینڈر ماڈیول اپنے الگ الگ سفر کے لیے تیار ہیں۔“ 5 اگست کو چندریان 3 کے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد یہ خلائی جہاز اب تک چار مراحل عبور کر کے چاند کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ اس کے بعد 23 اگست کو چندریان 3 کو چاند کی سطح پر اترنا ہے جس پر پوری دنیا کی نگاہیں ہوں گی۔