کو پروان چڑھانا ملک کو عالمی سطح پر آگے لے جانے کے عین مطابق ہے۔ ہردیپ سنگھ پوری
نئی دلی/۔ہندوستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر، ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کل یہاں ہندوستان کے قومی ترانے کی ایک پیش کش جاری کی جس میں ایسے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے کھیلوں کے مختلف شعبوں میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے اورانڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈنے ان کی مدد کی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے،جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا، ’’ہندوستان میں کھیل ایک جذبہ ہے اور ہندوستان کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا عالمی سطح پر قوم کو آگے لے جانے کے عین مطابق ہے۔ کھیلوں کے میدان میں جیت یا ہار معنی نہیں رکھتی ، یہ کھیلوں کا جذبہ ہے اور کھیل کا جذبہ ہی ملک کوروحانی مسرت فراہم کرتا ہے۔ اس مبارک دن پر، انڈین آئل کی طرف سے شروع کیا گیا کھیلوں کا ترانہ کھیلوں کے تئیں ملک کے جنون کو ازسرنو توانائی بخشتا ہے اور پیرا ایتھلیٹکس سمیت متعدد کھیلوں کے لیے پختہ حمایت ’ ملک پہلے، ، ہمیشہ پہلے‘ کے جوہر کی علامت ہے۔جناب پوری نے’جیا ہے‘ کے عنوان سے تحریک دینے والے ایک ویڈیو کی بھی نقاب کشائی کی، جو ایک تخلیقی اظہار ہے جو ’ ملک پہلے، ، ہمیشہ پہلے‘ کی علامت ہے، ایک اصول جو زندگی کے ہر پہلو میں شامل ہے، جامع ترقی کو آگے بڑھاتا ہے۔ویڈیو میں ان کھلاڑیوں کی اپنے کھیل کے تئیں شدید لگن اور عزم اور سب سے بڑھ کر عالمی کھیلوں کے پلیٹ فارم پر ہندوستان کے قد کو بلند کرنے کے لیے ان کے غیرمتزلزل عزم اور انتھک کوششوں کو خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔ اس کوشش کا مقصد ہر اس ہندوستانی کھلاڑی کو پیش کرنا ہے جو اپنی جوانی کے دوران بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کرتا ہے اور غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرتا ہے۔ اس پہل میں تمام ہندوستانیوں کو تحریک دینے کی صلاحیت ہے، اور امید ہے کہ ’جیا ہے‘ ہر ہندوستانی کو ہماری عظیم قوم کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دے گا، جو ہمارےعزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے قول – ’’ملک پہلے اور ہمیشہ پہلے۔‘‘ کو سچ ثابت کرتا ہے۔