Daily Aftab
22 ستمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

 بھارت  کاروباریوں کے درمیان تعاون کو آسان بنانے  کیلئے برکس اسٹارٹ اپ فورم کا آغاز کرے گا۔ گوئل

by Online Desk
08 اگست 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 جوہانسبرگ/۔صنعت وتجارت، ٹیکسٹائل، صارفین کے امور اور خوراک و عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کل جنوبی افریقہ کی صدارت میں ورچوئل طریقے پر منعقدہ‘‘ 7ویں برکس صنعتی وزراء کی میٹنگ’’ میں شرکت کی۔ جناب گوئل نے اعلان کیا کہ ہندوستان 2023 میں برکس اسٹارٹ اپ فورم کا آغاز کرے گا، جس کا مقصد تعاون کو آسان بنانا اور اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، انکیوبیٹرز، اور خواہشمند کاروباریوں کے درمیان بہترین طورطریقوں کا اشتراک کرنا ہے۔جناب پیوش گوئل نے ہندوستان میں رونما ہونے والی تبدیلی پر روشنی ڈالتے ہوئے، اسٹارٹ اپ انڈیا کے توسیعی اقدام پر بھی تبصرہ کیا، جس کی وجہ سے ملک میں تقریباً 100,000 اسٹارٹ اپس کی تخلیق ہوئی ہے۔ وزیرموصوف  نے ‘‘پیداواری نظام کو تبدیل کرنے’’ اور ہندوستان برکس کے دیگر ممبران اور وسیع تر بین الاقوامی برادری کو جس مدد کی پیش کر سکتا ہے، ان پرتوجہ مرکوزکی۔جناب پیوش گوئل نے "وسودھیو کٹمبکم” (‘دنیا ایک خاندان ہے'( کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کا اعادہ کیا، جو ایک ذمہ دار عالمی شہری ہونے اور ایک زیادہ جامع، روادار اور باہم جڑی ہوئی دنیا کے لیے کام کرنے کے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔دیگر برکس ممالک (برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقہ) کے وزرائے صنعت نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور مشترکہ اعلامیہ منظور کیا گیا۔وزراء نے برکس ممالک کے درمیان ڈیجیٹلائزیشن، صنعت کاری، اختراع، شمولیت اور سرمایہ کاری کی ضرورت پر دوبارہ زور دیا۔ انہوں نے تمام اقتصادی شعبوں کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو فروغ دینے میں انڈسٹری 4.0 اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو تسلیم کیا۔ اعلامیے کے ذریعے، برکس کے ارکان نے انسانی وسائل کی ترقی اور اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ پروگراموں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔وزراء نے مشترکہ طور پر کھلے، منصفانہ، متحرک، لچکدار اور غیر امتیازی ماحول کی تشکیل کے ذریعے صنعتی تعاون کو گہرا کرنے اور صنعتی معیشت کی بحالی اور ترقی کو تیز کرنے کےتئیں  اپنے عزم کا اعادہ کیا۔وزراء نے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کے کلیدی کردار اور عالمی انڈسٹری چینز، سپلائی چینز اور ویلیو چینز میں ان کے انضمام اور تنوع کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ وزراء نے برکس ممالک کے اندر خواتین، نوجوانوں اور پسماندہ گروہوں کے زیر انتظام/منظم منصوبوں کی جامع ترقی کے لیے مارکیٹ کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

اسی بارے میں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

21 ستمبر 2023
قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے
تازہ ترین خبریں

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

21 ستمبر 2023
File
تازہ ترین خبریں

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

21 ستمبر 2023
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے عید میلاد النبی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

عید میلادلنبی(ص) کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں:صوبائی کمشنر کشمیر

21 ستمبر 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
تازہ ترین خبریں

سانبہ ضلع میں دو مبینہ بین ریاستی منشیات سمگلر گرفتار

21 ستمبر 2023
بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال بنانے میں اہم رول ادا کیا
تازہ ترین خبریں

ملک نئی بلندیوں پر پہنچے گا,خواتین ریزرویشن کے نفاذ کے بعد ملک کا مزاج بدلے گا:مودی

21 ستمبر 2023
ہندوستانی فوج گورکھوں کی بھرتی جاری رکھے گی
تازہ ترین خبریں

کینیڈا دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ کینیڈا نے نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا : وزارت خارجہ

21 ستمبر 2023
ہیون کالونی عید گاہ پینے کے صاف پانے سے محروم
تازہ ترین خبریں

پانی کے ضائع ہونے کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم

21 ستمبر 2023
امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 5000 پروازیں منسوخ
قومی

گھریلو ایئر لائنز کے مسافروں کی تعداد بڑھی

21 ستمبر 2023
Next Post
ہندوستان- اسرائیل کے سفارتی تعلقات کے 30برس مکمل

ہندوستان اور  بھوٹان ریلوے رابطہ قائم کرنےکیلئے۔ بات چیت میں مصروف ۔ جئے شنکر

اہم خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 بھارت  کاروباریوں کے درمیان تعاون کو آسان بنانے  کیلئے برکس اسٹارٹ اپ فورم کا آغاز کرے گا۔ گوئل

08 اگست 2023
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
شرم و حیا،عفت و پاکیزگی
ادارتی

شرم و حیا،عفت و پاکیزگی

15 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔