سابق ملی ٹینٹ کمانڈر کی رہائشی گاہ سمیت کئی مقامات پر تلاشیاں
سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعے کی صبح جنوبی ضلع کولگام میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ یو پی آئی کے مطابق ملی ٹینسی کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جنوبی کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے ڈالے ۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیمیں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور کولگام اضلاع میں پانچ مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس آر سی 5\22 کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔ بتادیں کہ پچھلے دو ماہ سے این آئی اے ، ایس آئی اے اور ایس آئی یو نے سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا جس کے نتیجے میں ملی ٹینٹ کارروائیوں میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
/
/